i کھیل

فیفا ورلڈکپ، کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو ہراکر تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاتازترین

June 29, 2026

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں جنوبی افریقی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، ان کے کھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے کینیڈین گول پر حملے کئے مگر کامیابی نہیں مل سکی۔دوسری جانب کینیڈا نے اس ہاف میں سبقت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ان کو بھی کامیابی نہیں مل سکی، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں کچھ تیزی دکھائی دی لیکن برتری کسی کو نہ مل سکی۔پھر انجری ٹائم میں ایک موو پر کینیڈا کو موقع ملا، ان کے کھلاڑی اسٹیفن اسٹاکیولو نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی جو کینیڈا کی جیت کیلئے کافی رہی۔میگا ایونٹ کی تاریخ میں کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے ۔ رانڈ آف16 میں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی