جنوبی کوریا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگ میونگ بو نے ٹیم کے میگا ایونٹ کے ناک آئوٹ مرحلے میں نہ پہنچنے پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ، جنوبی کوریا کے صدر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔جنوبی کوریا کی ٹیم کو توقع تھی کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ ناک آئو ٹ مرحلے میں گروپ کی تیسری بہترین ٹیم کے طور پر پہنچ جائیں گے مگر ان کی امیدیں پوری نہ ہوسکیں، ٹیم کے پہلے مرحلے کے بعد ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر اس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب صدر لی جے میونگ نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پریس کانفرنس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عوام اور شائقین سے معافی مانگتے ہوئے شکست کی تمام تر ذ مہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ نتائج نہیں دے سکے جس کی ہمارے مداح ہم سے توقع کر رہے تھے۔واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں رینکنگ میں 32 ویں نمبر پر موجود جنوبی کوریا کو تین میں سے دو میچز میں شکست ہوئی جبکہ اس کو ایک میچ میں کامیابی ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی