امریکا اور بیلجیئم کے درمیان فیفا ورلڈکپ 2026 کے اہم میچ میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔میچ سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکا یہ مقابلہ ہار گیا تو وہ اسے فکسڈ قرار دیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنی مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور اگر بیلجیئم کامیاب ہوتا ہے تو اسے اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے۔تاہم انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر امریکا ہارا تو وہ کہیں گے کہ یہ میچ بھی 2020 کے صدارتی انتخاب کی طرح فکسڈ تھا، البتہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے۔یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل تھا کہ امریکی کھلاڑی بالوگن کو ریڈ کارڈ کے باعث ایک میچ کی معطلی کا سامنا تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر فیفا نے فوری معطلی مخر کرکے کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔بیلجیئم کی جانب سے فیفا کے اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی گئی تھی تاہم فیفا نے اسے رد کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی