i کھیل

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جاپانی ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کی سر جھکا کر معافیتازترین

June 30, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جاپان کا سفر برازیل کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اگرچہ میچ میں شکست جاپانی ٹیم کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئی، لیکن مقابلے کے بعد میدان میں پیش آنے والے جذباتی مناظر نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔رائو نڈ آف 32 کے اس سنسنی خیز مقابلے میں جاپان نے پہلے ہاف میں عمدہ کھیل پیش کیا اور جاپانی کھلاڑی کائیشو سانو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔جاپانی دفاع نے طویل وقت تک برازیل کی مضبوط ٹیم کو گول کرنے سے روکے رکھا، تاہم دوسرے ہاف میں برازیل کے تجربہ کار مڈفیلڈر کیسیمیرو نے ہیڈر کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔میچ جب اضافی وقت کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تو اسٹاپج ٹائم کے پانچویں منٹ میں گیبریئل مارٹینیلی نے دور والے پوسٹ پر گیند کو جال میں پہنچا کر برازیل کو 1-2 کی فیصلہ کن برتری دلادی۔ اس گول کے ساتھ ہی پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم نے رانڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جبکہ جاپان کا ورلڈ کپ سفر ختم ہوگیا۔

میچ ختم ہونے کے فورا بعد جاپان کے ہیڈ کوچ حاجیمے موریاسو نے تمام کھلاڑیوں کو میدان میں جمع کیا اور انہیں ایک جذباتی پیغام دیا۔اس کے بعد وہ پوری ٹیم کے ہمراہ جاپانی مداحوں کے پاس گئے اور سب کے سامنے جھک کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کوچ کے ساتھ تمام کھلاڑیوں نے بھی سر جھکا کر مداحوں کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔جاپانی مداحوں نے بھی ٹیم کو بھرپور داد دی اور تالیاں بجا کر کھلاڑیوں اور کوچ کی کوششوں کو سراہا۔ شکست کے باوجود اس منظر نے کھیل کے جذبے، احترام اور شکرگزاری کی ایک خوبصورت مثال پیش کی۔میچ کے بعد جاپان کے ہیڈ کوچ حاجیمے موریاسو نے اپنے عمل سے یہ پیغام دیا کہ ٹیم اپنے مداحوں کی حمایت کو کبھی نہیں بھولتی۔اگرچہ انہوں نے باقاعدہ الفاظ میں کوئی بیان نہیں دیا، لیکن کھلاڑیوں کے ہمراہ مداحوں کے سامنے جھک کر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جذباتی کیفیت کا اظہار کیا۔ میچ کے بعد کھلاڑیوں اور کوچ کی عاجزی، شائستگی اور مداحوں کے لیے احترام نے ثابت کیا کہ جاپانی فٹبال صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ اپنے رویے سے بھی دنیا بھر میں عزت کماتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی