i کھیل

فٹبال کے بعد ہالی ووڈ کا رخ، کرسٹیانو رونالڈو اداکاری کے میدان میں اترنے کو تیارتازترین

July 28, 2026

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کلب کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کی دنیا کے بعد اب شوبز انڈسٹری میں بھی بڑا قدم رکھتے ہوئے اپنی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز فرسٹ ڈے کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نہ صرف اس فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے بلکہ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے، سیریز میں سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری، معروف برطانوی اداکار ڈیمیئن لیوس، ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ رونالڈو نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک نیا اور دلچسپ باب ہے کیونکہ وہ مستقبل میں نئے شعبوں میں قدم رکھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سیریز کی شوٹنگ لندن میں بارنیٹ ایف سی کے اسٹیڈیم میں جاری ہے جبکہ سابق آرسنل اسٹار تھیری ہنری کو بھی سیٹ پر دیکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی