i کھیل

فاسٹ بولرآصف محمو د نے قومی ٹیم میں واپسی کا سوال مسکراتے ہوئے ٹال دیاتازترین

April 13, 2026

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمن کے فاسٹ بولر آصف محمود نے قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر ذو معنی انداز میں جواب دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے آصف محمود سے پچ سائیڈ پوسٹ میچ شو کے دوران میزبان نے پا کستان انڈر 19 کے تجربے کی یاد دہانی کراتے ہوئے پوچھا کہ کیا شائقین انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں دیکھ سکتے ہیں۔ قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر آصف محمود نے مسکراتے ہوئے کوئی جواب نہیں کہہ کر بات ٹال دی۔ یاد رہے کہ آصف محمود کو دسمبر 2014 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے کینیا کے خلاف سیریز میں تین میچ کھیلے تھے۔دوسرے ون ڈے میں چار وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے مختصر مگر موثر کردار ادا کیا تھا۔30 سالہ پیسر نے پی ایس ایل ڈیبیو میں صرف دو اوورز میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں جم گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی