اداکارہ در فشاں سلیم کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کی بھی برطانوی دارالحکومت لندن میں بغیر اجازت ویڈیو بنانے کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ثنا جاوید کو دوسرے کرکٹرز کی بیویوں اور اہل خانہ کی خواتین کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا جاوید کیمرا مین اور فوٹوگرافرز کو دیکھتے ہی اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپا لیتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے چہرے کو ہاتھوں سے چھپائے جانے کے بعد ان کے ہمراہ ایک مرد بھی کیمرامین اور فوٹوگرافرز کو درخواست کرتے دکھائی سنائی دیتا ہے کہ اداکارہ کی ویڈیو نہ ریکارڈ کی جائے۔اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا۔زیادہ تر صارفین نے کیمرامین اور فوٹوگرافرز پر تنقید کرنے کے بجائے اداکارہ پر تنقید کی اور لکھا کہ وہ خود کو دپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے سمجھ رہی ہیں۔کچھ مداحوں نے دلیل دی کہ وہ عوامی شخصیت ہیں اور ان کی ویڈیو بنانا کوئی جرم نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی