i کھیل

دوسری ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹبال چیمپئن شپ کا افتتاحتازترین

February 02, 2026

دوسری ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ گلگت بلتستان فٹبال چیمپین شپ 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب گلگت لالک جان اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔افتتاحی تقریب میں نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان اور کمانڈر ایف سی این اے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں حکومتی، سماجی اور عسکری شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی۔چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور ڈپارٹمنٹس سے کل 17 ٹیمیں حصہ لیں گی۔افتتاحی تقریب کے شرکا نے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں فٹبال کے فروغ اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔فٹبال ایونٹ، شائقین کی دلچسپی اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھارنے کا شاندار پلیٹ فارم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی