i کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع اسکواڈ ،شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کی تجویزتازترین

July 02, 2026

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع اسکواڈ سامنے آگیا جبکہ ٹیم کا باضابطہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ اسکواڈ اور کپتان کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی،شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کی تجویز چیئرمین پی سی بی کو ارسال کردی گئی ۔سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی،ٹیسٹ اسکواڈ میں امام الحق، اذان اویس اور عبداللہ فضل کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔بابر اعظم، سلمان علی آغا، ساجد خان، محمد عباس اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔عبید شاہ اور علی عثمان کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔فاسٹ بالرز محمد علی اور عامر جمال کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سعود شکیل کی فٹنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے،دونوں کرکٹرز ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کر چکے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی