i کھیل

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلانتازترین

May 02, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18رکنی قومی ٹیم اعلان کردیا گیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس میں انگلینڈ اور آئر لینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کیاسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18رکنی اسکواڈ منتخب کیاگیا ہے۔قومی ٹیم کے اسکواڈمیں کپتان بابراعظم،ابراراحمد،اعظم خان ،فخرزمان،حسن علی، افتخاراحمد،عمادوسیم،محمد عباس آفریدی،محمدعامر،محمدرضوان،محمد عرفان خان،نسیم شاہ ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،شاداب خان،شاہین آفریدی اورعثمان خان ،عمادوسیم قومی اسکواڈکاحصہ ہیں۔قومی اسکواڈ میں حارث رئوف،حسن علی اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے، اسامہ میراورزمان خان کوڈراپ کیاگیاہے،اسامہ اور زمان کی جگہ حسن علی،حارث رئوف کوشامل کیاگیا،جبکہ اعظم خان، عرفان خان اور محمد رضوان فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہونگے۔اس دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکان وہاب ریاض نے کہا عثمان خان نے ڈومیسٹک اورپی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دی،عثمان خان ٹیلنٹڈہے، اسے سپورٹ کرنیکی ضرورت ہے۔چیزوں کومدنظررکھتے ہوئے اسکواڈکااعلان تاخیرسے کیا ۔ایک،دو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل ہیں،بس انہیں دیکھنا ہے ،محمدیوسف نے کہا قومی ٹیم ہرطرح کی وکٹ اوراپوزیشن کیلئے تیارہے،سننے میں آیاہے آئرلینڈجیسی وکٹیں ہی نیویارک میں بن رہی ہیں،نیوزی لینڈکیخلاف سیریز اچھی رہی،اس سے پہلے کبھی سیریزمیں اتنے نوجوانوں کوموقع نہیں ملا،منتخب اسکواڈ کا مختصرتربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا اور 3 روزہ تربیتی کیمپ 4 مئی سے لاہور میں شروع ہو گا،اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے،کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ،بالنگ اورفیلڈنگ پرتوجہ دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی