i کھیل

دورہ آسٹریلیا، 2 فاسٹ نوجوان فاسٹ بولرز محمد حسنین اور جہانداد خان کو موقع دئیے جانے کا امکانتازترین

October 26, 2024

آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم میں 2 نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ون ڈے کپ کے دوران فاسٹ بولر محمد حسنین اور جہانداد خان کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، اس لیے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز میں نوجوان بالرز کو موقع ملنے امکان ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ والے محمد حسنین نے چیمپئینز ون ڈے کپ میں 17 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ جہانداد خان 10 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔ فاسٹ بولر محمد حسین کو تیز رفتار ہونے کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا کیلئے موزوں قرار دیا جارہا ہے، وہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف کے ہمراہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ 24 سالہ محمد حسین 36 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم غیرقانونی بالنگ ایکشن اور انجری کی وجہ سے انہیں کئی عرصے تک واپسی کا موقع نہیں مل سکا۔ سلیکشن کمیٹی کی باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد عاقب جاوید سمیت دیگر اراکین دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے ایک نئی حکمت عملی متوقع ہے۔قومی ٹیم 29 اکتوبر کو میلبرن کیلئے روانہ ہوگی، یکم اور 2 نومبر کو پریکٹس سیشن میں لے گی بعدازاں 4 نومبر کو پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی