i کھیل

دنیش چندی مل بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردارتازترین

April 02, 2024

سری لنکا کے بلے باز دنیش چندی مل اچانک بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہو گئے۔ بنگلا دیش کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف چٹوگرام میں دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوران سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات کی بنا پر گھر واپس چلے گئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہوئے ہیں، دنیش فوری طور پر فیملی کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان چٹوگرام میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جبکہ سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی