i کھیل

دلوں پر راج کرنے والے امجد صابری کومداحوں سے بچھڑے 8سال گزر گئےتازترین

June 22, 2024

اپنی آواز سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے ہیں۔ صوفی قوال امجد فرید صابری 23 دسمبر 1976 کو صابری برادران قوال گھرانے میں پیدا ہوئے، امجد صابری اپنے والد غلام فرید صابری کے ساتھ 12 سال کی عمر سے ہی سٹیج پر پرفارم کرتے آرہے تھے، انہوں نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر کے 17 ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ امجد صابری برصغیر کے معروف قوال بن کر ابھرے، وہ اکثر اپنے والد اور چچا کے لکھے ہوئے کلام پڑھتے تھے، امجد صابری نے کانوں میں رس گھولنے والی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کیا، انہیں 22 جون 2016 کو کراچی میں ایک انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قتل کیا گیا تھا، امجد صابری اپنے خوبصورت کلام کی وجہ سے اپنے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی