i کھیل

دل توڑنے والے شخص نے ہی زخموں کا مداوا کیا' جھانوی کپورتازترین

July 22, 2024

بالی ووڈ حسینہ جھانوی کپور نے ماضی میں دل ٹوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح ایک شخص انکا دل توڑنے کے ساتھ انکے زخموں پر مرہم بننے کا ذریعہ بنا۔انٹرویو میں جھانوی کپور سے رومانوی رشتے میں دل ٹوٹنے کے بعد ملنے والے سبق کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اس کا تجربہ صرف ایک بار ہوا لیکن وہی شخص واپس آیا اور پیچ اپ کیا۔جھانوی کپور نے اگرچہ کہ دل توڑنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن انہوں نے اس مسٹری مین کی بدولت معاملات ٹھیک ہونے کا انکشاف کرکے مداحوں کی ذہنوں میں گھنٹی بجا دی۔واضح رہے کہ جھانوی کپور کا نام ان دنوں انکے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ جوڑا جارہا ہے جسکے ساتھ وہ اکثر و پیشتر وقت گزارتی نظر آرہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی