بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے چند روز قبل اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کی تیاری کررہے ہیں، اس جوڑی کے نئے فلیٹ کی تزئین و آرائش کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی کے علاقے باندرا میں نیا فلیٹ لیا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے جبکہ یہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کے قریب واقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اگلے ماہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دنیا میں استقبال کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی