i کھیل

دیپیکا اور رنویر ننھی پری کو گھر لے آئے، تصویر سامنے آگئیتازترین

September 16, 2024

بالی ووڈ کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ اپنی ننھی پری کو گھر لے آئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بیٹی کی پیدائش کے بعد گزشتہ روز اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے، اسپتال سے گھر واپس آتے ہوئے بھارتی فوٹوگرافرز نے نئے والدین اور ان کی ننھی شہزادی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو اس جوڑی کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام کے ذریعے کی تھی۔اب ایک ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد آج اداکارہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچی ہیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی