جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار نوین پالے کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کو دبئی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، تاہم نوین پالے نے ان الزامات کو بیبنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلموں کے معروف اداکار نوین پالے کے خلاف ایک 40 سالہ خاتون کی شکایت پر ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ خاتون کا دعوی ہے کہ نوین نے ایک سال قبل دبئی میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔اوننکل پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں 6 افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے جبکہ نوین پالے اس کیس میں چھٹے ملزم ہیں۔افسر کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا کہ یہ واقعہ ایک سال قبل دبئی میں پیش آیا تھا۔ تاہم افسر نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی