پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔بھارتی کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری کو 6-7(4-7)اور 6-7(5-7)سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ یوروگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی