چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 165 رنز بنائے، این بیل 59 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ سمت پٹیل نے 51 اور اویس شاہ نے 9 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔166 رنز کا ہدف بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے اوپنر رابن اتھپا نے 50 رنز بنائے، نمن اوجھا 25، گرکریت سنگھ 33 اور عرفان پٹھان 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی