قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ میرے پاس فیصلے کا اختیار ہوتا تو بھارت کیساتھ کھیلنا چھوڑ دیتا۔ایک انٹرویو میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ میں کسی کی طرف سے بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن اگر میرے پاس فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو میں بھارت کے خلاف کھیلنا چھوڑ دیتا، اگر وہ ہمارے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے تو ایسا ہی ٹھیک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی