سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا،مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریبا روزانہ ہی واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کیلئے وہاں جانا محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کا موقف بالکل درست ہے، ٹیم کی سیکیورٹی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی