i کھیل

برسبین ٹیسٹ میں سٹیو سمتھ کی سنچری ، بھارت کیخلاف جو روٹ کی سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیاتازترین

December 16, 2024

مایہ ناز آسٹریلین بیٹر سٹیو سمتھ نے ایک اور سنچری کے ساتھ کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے بھارت کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران متعدد ریکارڈ توڑ کر اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا۔ گابا میں اسمتھ کی 33 ویں ٹیسٹ سنچری نے نہ صرف 18 ماہ کی رنز میں خشک سالی کا خاتمہ کیا بلکہ کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں ان کا مقام بھی مضبوط کر دیا۔ 35 سالہ کھلاڑی نے بھارت کے خلاف اپنی 10ویں ٹیسٹ سنچری صرف 41 اننگز میں درج کی، جس سے انہوں نے بھارت کے خلاف جوروٹ کی سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ اب 22 میچوں میں 10 سنچریاں اور جو روٹ 30 میچوں میں 10 سنچریاں بناکر پہلے نمبر پر ہیں، گیری سوبرز 18 میچوں میں 8 سنچریاں بنا کر دوسرے، سرویوین رچرڈز 28 میچوں میں 8 سنچریاں بناکر تیسرے، رکی پونٹنگ 29 میچوں میں 8 سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ جون 2023 کے بعد سٹیو سمتھ کی پہلی سنچری بھی تھی، سنچریوں ا یہ قحط 23 اننگز پر محیط تھا جو ان کے کیریئر کا سب سے طویل خشک دور تھا۔ سٹیوسمتھ کی 190 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز نے مارک وا کو پیچھے چھوڑ کر آسٹریلیا کی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ سٹیو سمتھ اب تک 344 میچوں میں 47.58 کی اوسط سے 16,561 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 45 سنچریاں اور 80 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بیٹرز میں رکی پونٹنگ 27368 رنز کے ساتھ پہلے، ڈیوڈ وارنر 18995 رنز سکور کرکے دوسرے، سٹیو وا 18496 رنز بنا کر تیسرے، ایلن بارڈر 17698 رنز بنا کر چوتھے، مائیکل کلارک 17112 رنز بنا کر پانچویں ، سٹیو سمتھ 16561 رنز سکور کرکے چھٹے جب کہ مارک وا 16529 رنز سکور کرکے ساتویں نمبر پر ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی