پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابقہ بہو سائرہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں بہترین لڑکی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے شہروز پر جیون ساتھی کے انتخاب کے حوالے سے کبھی کوئی دبائو نہیں ڈالا۔اداکار نے بتایا کہ ان کے بیٹا اور سائرہ ایک ساتھ پڑھتے تھے، 7 سال بعد شہروز نے پندرہ دن پہلے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو ہم رشتہ لے کر گئے اور پھر بات چیت طے ہوگئی مگر افسوس کہ سائرہ اور شہروز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی۔ انہوں نے اپنی پہلی بہو سائرہ یوسف کو بہترین خاتون قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی نورے سے آج بھی ویسے ہی پیار کرتی ہے جیسے پہلے کرتی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی