i کھیل

برازیل، 27سالہ فٹبالر میچ کے دوران گرنے سے انتقال کرگیاتازترین

August 28, 2024

یوراگوئے کے فٹبالر جون ایز کویردو برازیل میں ایک میچ کے دوران گرنے کے بعد انتقال کرگئے،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق27سالہ ایزکویردوگزشتہ ہفتے ساپولو میں میچ کے دوران زمین پرگرگئے تھے،رپورٹ کے مطابق فٹبالر کے گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا جس کے بعد تمام کھلاڑی اس کے گرد جمع ہوگئے اور ایمبولینس بلائی گئی اور جون کو ہسپتال منتقل کیاگیا،ہسپتال کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا، فٹبالر شادی شدہ اور دوبچوں کا باپ تھا ، اس کے چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے اوائل میں ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی