i کھیل

براڈ پیک پرزخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحقتازترین

August 12, 2024

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے ،الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی ، سکردو میں مراد سد پارہ 8ہزار 47میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے ،پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیمائوں کو بیس کیمپ پہنچایا ، چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے،محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا،محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی