i کھیل

بورڈ کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی، ذرائعتازترین

October 03, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تاحال کپتانی دینے کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کی جانب سے تاحال کپتانی کی کوئی بات نہیں کی گئی تاہم کرکٹر نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات وہ پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں،محمد رضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ ٹی20ورلڈکپ اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان کو کسی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی