i کھیل

بوٹوکس کی ضرورت نہیں، شوہر کو ویسے ہی خوبصورت لگتی ہوں' کرینہ کپورتازترین

September 11, 2024

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بڑھتی عمر پر کہا ہے کہ وہ جوان نظر آنے کی کوشش نہیں کرتیں۔ایک انٹرویو میں کرینہ نے شیئر کیا کہ وہ بوٹوکس یا کسی بھی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کا انتخاب کرنے کی خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ ان کے شوہر سیف علی خان انہیں ان کے اپنے انداز میں پرکشش محسوس کرتے ہیں۔کرینہ نے کہا کہ شروع سے، مجھے یقین تھا کہ میرا ٹیلنٹ اور لگن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ میں کام جاری رکھوں گی، میں نے اپنا خیال رکھا، فٹ رہی اور اپنے آپ کا بہترین ورژن بننے پر توجہ دی۔ان کا کہنا تھا کہ خود کی دیکھ بھال کا مطلب ہے اپنے لیے وقت نکالنا، چاہے یہ دوستوں کے ساتھ معیاری لمحات گزارنا ہو، سیف کے ساتھ کھانا پکانا ہو، یا محض ورزش سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمر خوبصورتی کا ایک حصہ ہے، یہ چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں سے لڑنے یا جوان نظر آنے کی کوشش کے بارے میں نہیں ہے،یہ آپ کی عمر کو تسلیم کرنے اور اس سے پیار کرنے کے بارے میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی