بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کررہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن چوتھی مدت میں مبینہ طور پر اصلاحات کے نفاذ کیلئے حکومتی تعاون چاہتے ہیں، 5اگست سے بورڈ کے کئی دیگر ڈائریکٹرز، جنہیں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حمایت حاصل ہے، بھی روپوش ہوگئے ہیں،اسی طرح 14اگست کو ڈھاکہ میں رہ جانے والے چند ڈائریکٹرز نے اپنے اگلے اقدامات کا فیصلہ کرنے کیلئے میٹنگ رکھی ہے،دریں اثنا، بی سی بی کے بہت سے سابق عہدیدار اور کرکٹ منتظمین شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب بنگلادیش میں سیاسی بدامنی کے آغاز کے بعد سے حسن اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی