i کھیل

بنگلادیش کیخلاف سیریز، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہتازترین

August 05, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینیکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا، کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی نہیں ہوسکا ، سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے اور عالمی معیار کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ سکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ بالر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی