i کھیل

بنگلادیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیاتازترین

November 05, 2024

بنگلادیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کر دیا گیا۔شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن امپائرز نے کائونٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن کے جائزے کا کہہ دیا ہے۔شکیب الحسن نے ستمبر میں سرے کائونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سمر سیٹ کے خلاف میچ کھیلا تھا جس میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔شکیب الحسن کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہیں ابھی بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے، ان کے بولنگ ایکشن کو کرئیر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شکیب الحسن بنگلادیش میں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں نامزدگی کے بعد سے وہ اپنے ملک واپس نہیں گئے۔ اگست میں طالب علموں کی تحریک کے دوران انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔شکیب الحسن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ساتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے بنگلادیش نہیں گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی