بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں 11 سیزن کے آغاز پر معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔دربار راجشاہی کے کپتان انعم الحق بجوئے نے انکشاف کیا ہے کہ پلیئرز نے ابھی تک رواں ایڈیشن کا ابتدائی معاوضہ حاصل نہیں کیا۔ایونٹ قواعد و ضوابط کے تحت فرنچائزز کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی پلیئرز کو 50 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوتا ہے، ایونٹ کے درمیان میں 25 فیصد اور باقی 25 فیصد ٹورنامنٹ کے اختتام پر ادا کیا جانا ہوتا ہے۔بی پی ایل میں معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ شروع سے رہا ہے، گزشتہ ایڈیشن کے 2 فرنچائزز کے بقایاجات بنگلا دیش بورڈ نے خود سے ادا کیے تھے۔بریشال سے پہلے میچ میں شکست کے بعد راجشاہی کے کپتان انعم الحق نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں ملا مگر چونکہ ایونٹ ابھی شروع ہوا ہے اس لیے ہم سوال اٹھا کر پیچیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی