پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کرنے کی صورت میں بنگلہ دیش سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کررہاہ ے ۔ذرائع کے مطابق پہلے آپشن میں بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرسکتے ہیں۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ پاکستان ٹیم بھارتی رویے پر بھارت کے خلاف پندرہ فروری کو ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کرے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر میچ کی جیت کو بنگلہ دیش کرکٹ فینز کیلئے وقف کرنے پر بھی غور جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی