i کھیل

بنگلہ دیش کو ٹی20ورلڈ کپ سے باہر کرنا افسوسناک ہے، محمد یوسفتازترین

January 27, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلہ دیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات حل نہ ہونے پر کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم بنگلہ دیش کو کرکٹ سے محروم دیکھنا انتہائی افسوس ناک ہے ۔اپنے ایک بیان میں سابق کپتان نے کہا کہ ماضی میں جب ایسے ہی خدشات سامنے آئے تو نیوٹرل وینیو کی منظوری دی گئی، کسی ایک ملک کے لیے اصول نہیں بدل سکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے، جو کسی ایک بورڈ کے مفادات کا تحفظ کرتا ہوا نظر نہ آئے، انصاف اور یکساں معیار ہی عالمی کرکٹ کی اصل بنیاد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی