i کھیل

بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسراٹی ٹونٹی میچ(آج)کھیلا جائے گاتازترین

April 01, 2024

بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ(آج)منگل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،آسٹریلین ویمنز ٹیم کو میزبان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔مہمان آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں اس کی میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے ۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز جو آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، مکمل ہوچکی ہے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز کے بھی تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔الیسا ہیلی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ میزبان بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم وکٹ کیپر بلے باز نگار سلطانہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی