بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ(کل) 24مارچ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کو بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 118رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔الیسا ہیلی ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نگار سلطانہ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے ی میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 31مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 2اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز بھی شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی