i کھیل

بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبالتازترین

July 28, 2026

اسکردو میں واقع کھوسر گنگ چوٹی سر کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں ایئر پورٹ پر ان کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ملائکہ خلجی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکردو میں تقریبا 6 ہزار میٹر بلند کھوسر گنگ چوٹی سر کرنے کے دوران مجھے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ملائکہ خلجی کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوہ پیمائی کے شعبے کے فروغ کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائکنگ اور کلائمبنگ کے شوق کو پورا کرنے کے لیے متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی