فلم و ٹی وی کی معروف اداکار ہ ریشم نے کہا ہے کہ انسان اپنے کردار کی بدولت دوسرے کی نظر میں اپنی عزت اور وقار بناتا ہے، مجھے سچے اور کھرے لوگ اچھے لگتے ہیں مگر بد قسمتی سے آج کی دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں، بلا وجہ کسی کے کاموں میں مداخلت کی عادت نہیں بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، اسی لئے میری کسی سے کوئی عداوت نہیں اور سب سے اچھی دوستیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سچ بولنا اور سننا بہت مشکل ہے مگر جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار اس کا مقدر ہوتی ہے۔ ریشم نے کہا کہ اللہ کی عبادت کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کے لئے بھی دعائیں کرنی چاہئیں اس سے انسان کو روحانی سکون ملتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی