بل کی ادائیگی نہ ہونے پر کے الیکٹرک نے پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر کی بجلی کاٹ دی،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر کے ذمے کے الیکٹرک کے 57لاکھ روپے واجب الادا ہیں،گزشتہ روز واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک عملے نے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا،کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا کنکشن کاٹنے کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سنٹر اندھیروں میں ڈوب گیا، بجلی کی عدم دستیابی پر نیشنل اور انٹرنیشنل ایتھلیٹس نے اندھیرے میں ہی ٹریننگ کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی