سینئر اداکاروں راشد محمود اور نشو بیگم کے بعد بجلی کے بل نے نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے،اداکارہ کے مطابق ان کا 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عام شہریوں کی طرح بجلی کے بلوں نے فنکار برادری کے بھی اوسان خطا کر دیئے ہیں، سب سے پہلے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود نے بجلی کے زائد بل پر آواز اٹھائی تھی اور 45 ہزار سے زائد کا بل دیکھ کر انہوں نے اللہ تعالی سے موت مانگی تھیں۔نشو بیگم کا بل بھی ایک لاکھ روپے آیا تھا جس پر وہ بھی خاصی پریشان تھیں، اب ناموراداکارہ اور فلمی ڈائریکٹر سنگیتا بھی بجلی کا 60 ہزار بل آنے پر سیخ پا ہیں۔فلم ہدایتکارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں، دوسرے اے سی میں نے رکھ دیئے ہیں، وہ لگائے ہی نہیں ہیں،اس کے باوجود 60 ہزار روپے کا بل آ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی