بیلجیم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا، ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں اورلینز سے سینٹ امنڈمونٹرونڈ تک کا 187.3کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا،26سالہ بیلجیم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 20منٹ اور6سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اریٹیریاکے سائیکل سوار بینیم جرمینے دوسری جبکہ30سالہ جرمنی کے سائیکل سوار پاسکل ایکرمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ،ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24روز جاری رہنے کے بعد 21جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ، ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی