i کھیل

بیٹیوں پر لاگو اصول بیٹوں کیلئے بھی ہونے چاہئیں' مریم نفیستازترین

August 29, 2024

معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ معاشرے کے نافذ کردہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخریہ کہتے ہیں اوہ اللہ نے بیٹا دے دیا، بیٹے کو تو کھلی چھوٹ ہے، وہ کھلے ہوئے سانڈ کی طرح کہیں بھی گھوم سکتا ہے۔ انہوں نے کہا لڑکے ہمارے معاشرے میں اکیلے کیا نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا۔مریم نفیس کا کہنا تھا کہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی