i کھیل

بی ٹی ایس رکن سوگا نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر معذرت کرلیتازترین

August 08, 2024

معروف میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے رکن سوگا نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر معذرت کرلی۔جنوبی کوریا کے مشہور پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے ریپر سوگا کو پولیس نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کا لائسنس معطل کردیا۔جس پر سوگا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اپنے گھر کے قریب ہونے کی وجہ سے میں خود کو آرام دہ محسوس کررہا تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ نشے کی حالت میں ای بائیک کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی لا پرواہی اور غلط رویے کی وجہ سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی