i کھیل

بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگا لی تھیں، صبا فیصل نے اپنی غلطی تسلیم کرلیتازترین

August 06, 2024

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بڑی بہو نیہا سلمان سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگانے کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دیا۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ایک سوال پر صبا فیصل نے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے سلمان کی شادی سے قبل بہت تیاریاں کی تھیں میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری بہو آرہی ہے اور وہ میرے طور طریقوں سے رہے گی۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میری بڑی بہو کے گھر کا ماحول میرے گھر سے بالکل مختلف ہے، دونوں میں خرابی نہیں کیونکہ ہر کسی کے گھر کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔صبا فیصل نے مزید کہا کہ سلمان کی شادی کے بعد کافی مسائل کا سامنا رہا، ہر کسی کو اپنے بیٹے بہت پیارے ہوتے ہیں اور بیٹوں کی وجہ سے بہو بھی پیاری ہوتی ہے، لیکن میں نے بڑی بہو سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگائیں جو میری غلطی تھی اور میں اس کو تسلیم کرتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی