i کھیل

بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ 15اپریل سے جرمنی میں شروع ہو گاتازترین

April 09, 2024

بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ 15اپریل سے جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہو گا۔ یہ ایونٹ کا 108واں ایڈیشن ہے اور اے ٹی پی ٹور 250سیریز کا حصہ ہو گا۔مینز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کے ہولگر رونیٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ دفاعی چیمپئن ڈینش ٹینس سٹار ہولگر رونے نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کے لئے نبرد آزم ہوں گے بلکہ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جرمنی کے ہی الیگزینڈرزویروف ٹاپ سیڈڈ ہوں گے،جرمنی کے ہی جان لینارڈ سٹرف ،کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر بھی شامل ہیں۔مینز ڈبلز میں الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل آسٹریا کی جوڑی اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہوگی ۔ ٹورنامنٹ 7روز جاری رہنے کے بعد 21اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی