پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو شکست دے دی، چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 20 جون جبکہ فائنل 22جون کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ملک مالدیپ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم نے 63 کے مقابلے 65 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی 3 کوارٹرز میں پاکستان کو واضح برتری رہی، آخری کوارٹر میں مالدیپ نے شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان کے زین الحسن خان نے شاندار کھیل کے ذریعے 22 پوائنٹس بنائے جبکہ ضیا الرحمان نے 15 اور احمد عماد نے 13 پوائنٹس سکور کیے۔ یاد رہے کہ 15 جون سے 22 جون تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان ، مالدیپ، بھوٹان، نیپال اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی