بھارتی کامیڈین اور مشہورریالٹی شوبگ باس 17کے فاتح منورفاروقی حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے دہلی گئے تھے، لیکن دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں دہلی سے ممبئی واپس لوٹنا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منور فاروقی انٹرٹینرز کرکٹ لیگ کے لیے دہلی گئے ہوئے تھے۔ جہاں انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ جس کے بعد وہ ممبئی چلے گئے۔بھارتی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیوں کی اطلاع ہفتے کی رات موصول ہوئی۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اسٹیڈیم میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی تھی، جہاں دومقامی ٹیموں ہریانوی ہنٹرزاورممبئی ڈسپیٹرز کے درمیان میچ ہونے والا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی