i کھیل

بھارتی لیفٹ آرم سپنر شہباز ندیم کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانتازترین

March 06, 2024

بھارت کے لیفٹ آرم سپنر شہباز ندیم نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر اور ڈومیسٹک میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم نے بھارت میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور انہوں نے یہ اقدام دنیا بھر کی ٹی 20لیگز بشمول لیجنڈز مقابلوں میں شرکت کے ارادے سے اٹھایا ہے،ندیم نے کرک انفو کو بتایا کہ میں اس فیصلے پر کافی عرصے سے غور کر رہا تھا اور اب میں نے تینوں فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ اگر آپ میں کھیلنے کے لئے کچھ حوصلہ ہے تو آپ ہمیشہ اپنے آپ کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے دباو ڈالتے رہتے ہیں۔ تاہم، اب میں جانتا ہوں کہ شاید مجھے ہندوستانی ٹیم میں موقع نہیں ملے گا، اس لیے یہ فیصلہ بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو موقع دیں، میں دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہوں،34سالہ ندیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 542وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھارت کے لیے دو ٹیسٹ میچوں میں آٹھ شکار کئے،انہوں نے 2019میں جنوبی افریقہ کے خلاف رانچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور ایک اور ٹیسٹ کے لیے قریب دو سال انتظار کرنا پڑا جو بعد میں ان کا آخری ٹیسٹ ثابت ہوا۔انہوں نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل )میں 2011سے 2018تک دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 2019-2021تک کھیلا اور 48وکٹیں حاصل کیں، آئی پی ایل 2022سے پہلے انہیں لکھنو سپر جائنٹس نے پک کیا تھا لیکن وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکے،ندیم نے کہا کہ میں فیصلے کرتے وقت ہمیشہ جذبات کو ایک طرف رکھتا ہوں، میں جھارکھنڈ کی ٹیم کے ساتھ 20سال سے کھیل رہا ہوں، اگرچہ ہم رانجی ٹرافی نہیں جیت سکے لیکن ہم نے ایک مضبوط ٹیم بنائی ہے جو ہر دو تین سال بعد رانجی ٹرافی یا دوسرے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں ناک آوٹ کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں اب کوئی بھی جھارکھنڈ کی ٹیم کو ہلکا نہیں لیتا،انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ کام نوجوان کھلاڑیوں کو سونپنے کا وقت ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل میں ٹرافی جیتیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی