i کھیل

بھارتی کرکٹر اور اداکارہ مرنال ٹھاکر کی ڈیٹنگ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئیتازترین

July 28, 2026

بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال اور بالی ووڈ اداکارہ مرنال ٹھاکر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے جہاں دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا۔رپورٹس کے مطابق دونوں کو ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع بوجی کیفے میں ایک ہی وقت میں دیکھا گیا۔ بعد ازاں کیفے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں یشسوی جیسوال کیفے سے باہر نکلتے جبکہ مرنال ٹھاکر اندر موجود دکھائی دیتی ہیں۔ اگرچہ ویڈیو میں دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کی رومانوی گفتگو یا قربت نظر نہیں آتی، تاہم ایک ہی مقام پر دونوں کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ مختلف فین پیجز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ دونوں ممکنہ طور پر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔تاحال کرکٹر یشسوی جیسوال اور اداکارہ مرنال ٹھاکر نے ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی اپنے درمیان کسی تعلق کی تصدیق کی ہے۔ان افواہوں کے بعد دونوں کی عمر کے فرق پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔ مرنال ٹھاکر کی عمر 33 سال جبکہ یشسوی جیسوال 24 سال کے ہیں یعنی دونوں کے درمیان تقریبا 9 سال کا فرق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی