بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور آل رائونڈر رویندرا جڈیجا نے بھی اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کو ٹی20ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے رکن رویندرا جڈیجا نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ہے،جڈیجا کی سیاست میں شمولیت کا اعلان بھارتی آل رائونڈر کی اہلیہ ریوابا جڈیجا نے کیا، جو خود بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں،آل رائونڈر کی اہلیہ ریوابا گجرات کے شہر جام نگر سے بی جے پی کی ایم ایل اے منتخب ہوئیں، وہ سال 2022میں رکن پارلیمنٹ ہوئیں تھی،قبل ازیں کرتی آزاد، محمد اظہر الدین، نوجوت سنگھ سدھو، محمد کیف، چیتن چوہان، ونود کامبلی اور منوج پربھارکر سمیت کئی بھارتی کرکٹرز سیاست کا رخ اختیار کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی