بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق سری لنکا جائے گی۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، پاکستان کو میچ نہ کھیلنے کی صورت میں دو پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس حوالے سے ردعل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق سری لنکا جائے گی۔ترجمان بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطوں پر عمل کرے گی۔ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس میں بھی شریک ہو گی۔بھارت کی کرکٹ ٹیم مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کیے جانے کا انتظار کرے گی، جیسے ہی میچ منسوخی کا اعلان ہو گا بھارت کو بغیر میچ کھیلے دو پوائنٹس مل جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی